ویب ڈیسک: قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کا اپینڈیکس کا آپریشن کامیاب ہوگیا۔
آپریشن کے بعد ڈاکٹرز نے شاہین آفریدی کو چار ہفتے آرام کا مشورہ دیا ہے جس کے بعد ان کے گھٹنے کی انجری کا ری ہیب شروع ہوگا۔ شاہین شاہ آفریدی انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم سیریز میں بھی دستیاب نہیں ہوں گے۔
شاہین شاہ آفریدی کےآئندہ سال اپریل میں سیلیکشن کیلئے دوبارہ دستیاب ہونے کے امکانات ہیں۔