ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان میں 5 جی لانچ ہونے کی تاخیر کی اصل وجہ کیا ہے؟

5G internet
کیپشن: 5G internet
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک :  دیگر ممالک میں 5 جی ٹیکنالوجی متعارف کرائی جاچکی ہے لیکن پاکستان میں یہ تاخیر کا شکار ہے۔

پی ٹی اے ملک میں 5 جی ٹیکنالوجی متعارف کرائے جانے میں تاخیر کی وجوہات اورمارکیٹ سروے رپورٹ حکومت کو بھجوا دی ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ملک میں 5جی ٹیکنالوجی آئندہ برس جون 2023 تک متوقع ہے۔ حکومت کو 5 جی سروس کا مقاصد واضح کرنا چاہئیں کہ حکومت 5 جی ریونیو کی خاطر لانا چاہتی ہے یا معاشی و سماجی ترقی کی خاطر؟

سروے رپورٹ میں معاشی عدم استحکام، درآمدی پابندیاں، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کو تاخیر کی بڑی وجہ قرار دیا گیا ہے۔رپورٹ میں بجلی کی لوڈشیڈنگ، مہنگائی اور پاکستانی کرنسی کی قدر گراوٹ کو بھی 5 جی ٹیکنالوجی میں تاخیر کی وجوہات میں شامل کیا گیا ہے۔

سروے رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ موبائل کنیکٹی ویٹی میں پاکستان، بھارت اور بنگلا دیش سے بھی پیچھے ہے، ملک میں سیلولر ٹاورز تک فائبر کی رسائی کی شرح 11 اعشاریہ 4 فیصد ہے۔پی ٹی اے نے کہا ہے کہ اسپیکٹرم فیس، ٹیکسز اور ادائیگیوں کا سخت شیڈول 5 جی ٹیکنالوجی کی راہ میں بڑی رکاوٹ ہے، 5جی سے منسلک اسمارٹ فون اور دیگر ٹیکنالوجی پر ٹیکس کو کم کرنا ہوگا۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں 4 جی کی رسائی 55 اعشاریہ 6 فیصد ہے، 5 جی کی کامیابی کے لئے 4 جی کی زیادہ سے زیادہ رسائی ضروری ہے۔