ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسٹیٹ بینک نے شرح سود 8.75 فیصد کردی

state bank of pakistan new monetary policy
کیپشن: state bank of pakistan
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : اسٹیٹ بینک آف پاکستان نےآئندہ 2 ماہ کیلئے مانیٹری پالیسی کا اعلان کردیا۔  اسٹیٹ بینک نےرواں مالی سال کے باقی 5 زری پالیسی کمیٹی کے اجلاسوں کی تاریخوں کا بھی اعلان کردیا ۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے شرح سود 150 بیسسز پوائنٹس بڑھا دیا ہے۔ اسٹیٹ بینک اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ مانیٹری پالیسی اجلاس میں شرح سود 8.75 فیصد کردی گئی۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق گزشتہ اجلاس کے بعد مہنگائی اور ادائیگیوں کا توازن خراب ہوا ہے اور یہ توازن مقامی اور عالمی وجوہات کے سبب بڑھ رہا ہے۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے رواں مالی سال کے باقی 5 زری پالیسی کمیٹی کے اجلاسوں کی تاریخوں کا بھی اعلان کردیا ہے، جس کے مطابق اگلا اجلاس منگل 14 دسمبر 2021ء کو ہوگا، پیر 24جنوری 20222ء کو دوسرا، منگل 8 مارچ کو تیسرا، منگل 19 اپریل کو چوتھا اور جمعہ 10 جون 2022ء کو پانچواں اجلاس ہوگا۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق اگلے مالی سال کا کیلنڈر جون 2022ء میں جاری کیا جائے گا۔

 اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ بلند درآمدی قیمتیں مہنگائی کو توقعات سے زائد بڑھا رہی ہیں جبکہ معاشی نمو کا منظرنامہ بہتر ہوا ہے۔اسٹیٹ بینک کے مطابق چونکہ خطرات نمو سے مہنگائی اور جاری کھاتے کو توقع سے زیادہ تیزی سے منتقل ہورہے ہیں اس لیے اب مہنگائی کا مقابلہ کرنے کیلئے زری پالیسی کو معمول پر لانے اور استحکام کو نمو کے ساتھ قائم رکھنے کیلئے زیادہ تیز اقدامات کی ضرورت ہے جبکہ آج کے ریٹ میں اضافہ اس سلسلے میں اہم قدم ہے۔