ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مہنگائی میں اضافے کا رحجان برقرار :ادارہ شماریات

 مہنگائی میں اضافے کا رحجان برقرار :ادارہ شماریات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: ادارہ شماریات  کی جانب سے جاری  رپورٹ کے مطابق ملک میں مسلسل مہنگائی میں اضافے کا رحجان برقرار ہے جبکہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران دس اشیا کی قیمتوں میں کمی،ایک ہفتے کے دوران 14 اشیا کی قیمتوں میں کوئی ردوبدل نہیں ہوا ہے۔

 ادارہ شماریات  کی جانب سے جاری  رپورٹ کے مطابق گھی، دال، انڈے، دودھ، دہی، گوشت اورچائے کا کپ سمیت 27 اشیائے ضروریہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران مہنگی ہوئی ہیں۔  گھی کی فی کلو قیمت میں 9 روپے 5 پیسے، دال مونگ 2 روپے 59 پیسے اور دال ماش 2 روپے 43 پیسے فی کلو مہنگی ہوئی ہے۔گزشتہ ایک ہفتے کے دوران مہنگائی میں 1.07 فیصد مزید اضافہ ہوا ہے جس کہ ملک میں مہنگائی کی مجموعی شرح 18.34 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔

رپورٹ کے تحت انڈے فی درجن 2 روپے 77 پیسے اور چائے کا فی کپ 39 پیسے مہنگا ہوا ہے جب کہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران دودھ، دہی، بیف اورمٹن کی قیمتوں میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران دس اشیا کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

گزشتہ ایک ہفتے کے دوران اعداد و شمار کے تحت چینی 4 روپے 24 پیسے اورٹماٹر8 روپے 5 پیسے فی کلو سستے ہوئے ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران آٹا، ایل پی جی، دال مسور اور پیاز کی قیمتوں میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔گزشتہ ایک ہفتے کے دوران 14 اشیا کی قیمتوں میں کوئی ردوبدل نہیں ہوا ہے۔