علامہ خادم رضوی کی گھر میں ہی تدفین کا فیصلہ

علامہ خادم رضوی کی گھر میں ہی تدفین کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ذیشان صفدر ) سربراہ تحریک لبیک پاکستان مولانا خادم حسین کی رہائشگاہ مدرسہ ابوذر غفاری میں مرحوم کی زیارت کے لئے ہزاروں کارکنان کی آمد کا سلسلہ جاری رہا۔ مولانا کی نماز جنازہ مینار پاکستان گراؤنڈ میں ادا کی جائے گی جبکہ انکی تدفین رہائشگاہ میں ہی کی جائے گی۔ 

سربراہ تحریک لبیک پاکستان مولانا خادم حسین رضوی کے انتقال کی خبر ان کے پیروکاروں پرغموں کا پہاڑ بن کر ٹوٹی۔ مولانا خادم حسین رضوی کی نماز جنازہ گزشتہ روز ادا کی جانی تھا لیکن ان سے محبت کرنے والوں کی جانب سے یہ تاریخ آج بروز ہفتہ کر دی گئی اور انکی نماز جنازہ مینار پاکستان میں ادا کی جائے گی۔ مرحوم کی میت کو انکی رہائشگاہ مدرسہ ابوذر غفاری میں رکھی گئی ہے۔ جہاں انکے ہزاروں چاہنے والوں کی آمد کا سلسلہ جمعرات سے جاری ہے۔

مولانا کے عزیز اقارب اور خاندانی ذرائع کے مطابق انکی تدفین ان کی رہائشگاہ مدرسہ ابوذر غفاری میں ہی کی جائے گی، جس کی تیاریاں جاری ہیں۔ ہفتے کے روز مولانا کی میت انکی رہائشگاہ سے سبزہ زار گراؤنڈ میں لائی جائے گی وہاں سے مینار پاکستان جبکہ نماز جنازہ کے بعد دوبارہ انکی میت کو انکی رہائشگاہ پر لایا جائے گا جہاں انکی تدفین کی جائے گی۔

مینار پاکستان گراؤنڈ میں مولانا کے جنازے میں شرکت کے لیے ہزاروں لوگوں کی آمد کا اندازہ لگایا گیا ہے، جس کے لیے انتظامات اور ٹریفک پلان بھی بنا دیا گیا ہے۔