ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گاڑیوں کی نمبر پلیٹس کے حوالے سے محکمہ ایکسائز کا بڑا فیصلہ

گاڑیوں کی نمبر پلیٹس کے حوالے سے محکمہ ایکسائز کا بڑا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (علی ساہی) محکمہ ایکسائز نے دفتر میں پڑی لاکھوں نمبر پلیٹس مالکان کو بھجوانے کا فیصلہ کرلیا، نمبر پلیٹس ٹرانسفر ہونے والی گاڑیوں کے نئے مالکان جبکہ پرانے مالکان کے شناختی کارڈ کے ایڈریس پر بھجوائی جائیں گی۔

 ڈی جی آفس اور فرید کوٹ میں اڑھائی لاکھ سے زائد نمبر  پلیٹس کئی سالوں سے پڑی ہیں، جن کو مالکان تک نہیں پہنچایا جاسکا، تمام نمبر پلیٹوں کی لسٹیں تیار کی جائیںگی، ٹرانسفر ہونیوالی گاڑیاں نئے مالکان تک پہنچائی جائیں گی ٹرانسفر نہ ہونے والی گاڑیوں کی نمبر پلیٹس بھی اصل مالکان تک پہنچائی جائیں گی۔

فریدکورٹ ہاؤس اور ڈی جی آفس میں پڑی اڑھائی لاکھ سے زائد نمبر پلیٹس کورئیر کمپنی کے ذریعے بھجوائی جائیں گی، اگلے چند روز میں ترسیل کا عمل شروع ہوجائے گا۔

Sughra Afzal

Content Writer