قبضہ مافیا سے چھڑائی گئی زمین پر پارک، ہاؤسنگ سکیمیں بنانے کا فیصلہ

قبضہ مافیا سے چھڑائی گئی زمین پر پارک، ہاؤسنگ سکیمیں بنانے کا فیصلہ
کیپشن: City42 - LDA, Operation
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قیصر کھوکھر) حکومت پنجاب نے قبضہ مافیا سے واپس لی گئی ایک لاکھ کنال سے زائد سرکاری زمین پر پارک اور ہاؤسنگ سکیمیں بنانے کا فیصلہ کرلیا۔

حکومت پنجاب کا کہنا ہے کہ تجاوزات کے خلاف آپریشن میں اب تک ایک لاکھ کنال سے زائد سرکاری زمین واگزار کرائی گئی۔ جس کی مالیت 141 ارب روپے سے زائد ہے۔ پنجاب حکومت نے تمام اضلاع کے ڈی سیز سے پارک اور ہاؤسنگ سکیمیں بنانے کے حوالے سے تجاویز مانگی لی ہیں۔ تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنروں کو ہدایت کی ہے کہ قبضہ مافیا سے واگزار کرائی گئی زمین پر خصوصی نظر رکھیں اور اس حوالے سے 7 روز کے اندر حکومت پنجاب کو تجاویز ارسال کریں۔

Sughra Afzal

Content Writer