(24نیوز) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے تہران میں اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر پیشکیان سے ملاقات کی۔
ایرانی نیوز ایجنسی ارنا کے مطابق امریکہ اور ایران کے درمیان کشیدگی کو کم کرنے کیلئے پاکستان کی جانب سے سفارتکاری کی کوششیں جاری ہیں، اس سلسلے میں سینیٹر و وزیر داخلہ محسن رضا نقوی نے ایک ہفتے سے بھی کم عرصے میں ایران کے دوسرے دورے پر آج شام تہران میں اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پیشکیان سے ملاقات کی۔