سٹی 42:وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے بنگلہ دیشی سینئر سول سرونٹس کے وفد کا دفتر خارجہ میں خیر مقدم کیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بنگلہ دیشی وفد پاکستان بنگلہ دیش نالج کوریڈور کے تحت تین ہفتہ ایگزیکٹو پروگرام کیلئے پاکستان میں موجود ہے،53 برس بعد یہ دورہ دوطرفہ ادارہ جاتی تبادلوں میں اہم سنگ میل قرار دیا گیا ۔
نالج کوریڈور کا آغاز اگست 2025 میں ڈھاکہ میں کیا گیا، 5 سال میں 500 وظائف کا اعلان کیا گیا ۔ اب تک 74 بنگلہ دیشی طلبہ پاکستان میں اعلیٰ تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔
اسحاق ڈار نے پاکستان بنگلہ دیش تعلقات میں مثبت پیش رفت اور روابط بڑھانے کی اہمیت پر زور دیا ۔