سٹی 42: مالی سال 2026،27کیلئےصوبہ بھر کی 114 مویشی منڈیوں کیلئے ای آکشن کا عمل مکمل ہوگیا ۔
مویشی منڈیوں کی نیلامی سے13.28 ارب روپے کی بولیاں وصول ہوئیں۔108مویشی منڈیوں کی نیلامی کامیاب، 6 منڈیوں کی دوبارہ بولی ہوگی۔
پنجاب کیٹل مارکیٹ مینجمنٹ نے اوورچارجنگ کے خاتمے کیلئے بڑا اقدام اٹھا لیا ۔پنجاب کیٹل کمپنی نے آئندہ مالی سال کیلئے صرف ایک یونیفائیڈ فیس لاگو کردی۔
آئندہ مالی سال سے مویشی منڈیوں میں پرالی، تندی، کھرلی اور چارپائی فیس مکمل طور پر ختم کردی گئی ۔ متعدد فیسوں کے خاتمے سے مویشی پال حضرات کوفیسوں کی مد 40فیصد ریلیف ملے گا۔
مویشی منڈیوں میں بڑے جانور پر 15سو، چھوٹے جانور پر3سو روپے فیس مقرر کردی گئی ۔آئندہ مالی سال سے تمام اضافی فیسوں کے بجائے صرف ایک یونیفائیڈ فیس نافذ کی گئی ۔
مویشی منڈیوں میں ٹرک،مزدہ،بیڈ فورٹ، 6ویلراور 22ویلر کی پارکنگ فیس ختم کردی ۔ جانوروں کی ای ٹکٹنگ سسٹم کے ذریعے صرف ایگزٹ پوائنٹ پر فیس وصول ہوگی۔
نئی آکشن پالیسی سے اوورچارجنگ اور غیر قانونی مویشی منڈیوں کی حوصلہ شکنی ہوگی۔
Stay tuned with 24 News HD Android App