سعید احمد: پاکستان ریلویز نے بڑھتے فیول اخراجات اور کم مسافروں کی تعداد کے باعث 8 ٹرینوں کو عارضی طور پر بند کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ٹرینوں کو تاحکم ثانی بند کیا گیا ہے جبکہ یہ فیصلہ فیول اخراجات میں بچت لانے کیلئے کیا گیا بند ہونے والی ٹرینوں میں بولان میل، خوشحال خان خٹک ایکسپریس، مہران ایکسپریس، چمن پسنجر، ماروی ایکسپریس، سمن سرکار ایکسپریس، موئن جو دڑو ایکسپریس اور راوی ایکسپریس شامل ہیں۔
ترجمان ریلوے کے مطابق آپریشنل اخراجات بڑھنے کے باعث ٹرینوں کو عارضی طور پر بند کیا گیا ہے جبکہ حالات بہتر ہوتے ہی انہیں دوبارہ بحال کر دیا جائے گا۔