ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

غنڈہ گردی، گینگ سرگرمیوں کیخلاف بڑے کریک ڈاؤن کا فیصلہ

غنڈہ گردی، گینگ سرگرمیوں کیخلاف بڑے کریک ڈاؤن کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

    عرفان ملک:  پنجاب میں غنڈہ گردی اور گینگ سرگرمیوں کے خلاف سخت کارروائی کے لیے نئے قانون کی تیاری مکمل کر لی گئی ہے، جس کے تحت موجودہ غنڈہ ایکٹ 1959 کو تبدیل کر کے زیادہ سخت اور جامع قانون لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

مجوزہ قانون کے مطابق عادی مجرموں کو “اینٹی سوشل پرسن” قرار دیا جائے گا، جبکہ ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس کمیٹیوں کو مشتبہ افراد کی نشاندہی اور انہیں ڈکلیئر کرنے کا اختیار بھی دیا جائے گا۔

قانون کے تحت 3 سے 5 سال تک قید کی سزا تجویز کی گئی ہے، جبکہ بار بار جرم کرنے والوں کے لیے 7 سال تک قید اور 20 لاکھ روپے تک جرمانے کی سزا بھی شامل ہوگی۔ اس کے علاوہ بینک اکاؤنٹس منجمد کرنے اور شناختی کارڈ بلاک کرنے کے اختیارات بھی قانون کا حصہ ہوں گے۔

پولیس کو الیکٹرانک نگرانی اور جدید سرویلنس کے اختیارات دینے کی بھی تجویز دی گئی ہے تاکہ جرائم کی روک تھام مؤثر انداز میں کی جا سکے۔

نئے قانون کے دائرہ کار میں ہوائی فائرنگ، اسلحے کی نمائش، قبضہ مافیا کے جرائم کے ساتھ ساتھ سائبر کرائم اور ہراسگی کے کیسز بھی شامل کیے گئے ہیں۔

پنجاب کابینہ نے مجوزہ قانون کی منظوری دے دی ہے، اور توقع ہے کہ اسے جلد پنجاب اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔