ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا حکومت کا مئی 2026 کی تنخواہیں اور پنشن 20 مئی تک پیشگی ادا کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق سرکا ری ملازمین اور پنشنرز کیلئے پیشگی ادائیگی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
محکمہ خزانہ نوٹیفکیشن کے مطا بق عید الاضحیٰ سے قبل مسلم سرکاری ملازمین کو مکمل تنخواہ اور الاؤنسز ادا کیے جائیں گے اور ٹریژری رول 217 کے تحت عید الاضحیٰ پر تنخواہوں اور پنشن کی قبل از وقت ادائیگی کی جا ئے گی۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ عید الاضحیٰ کے پیش نظر مئی 2026 کی تنخواہیں مقررہ تاریخ سے پہلے جاری ہوں گی۔