سٹی 42: وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے وزیرداخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجارکے گھر حملے کی مذمت کی
محسن نقوی کا کہنا تھا کہ وزیرداخلہ داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار کے گھر پر حملہ افسوسناک واقعہ ہے۔مظاہرین کا یہ فعل ناقابل برداشت ہے۔ حملہ آوروں نے قانون ہاتھ میں لے کر شرپسندی کا ارتکاب کیا۔کسی کو بھی ایسے شرپسند واقعہ کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔