ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شرح طلاق میں اضافے کی وجہ کیا ہے؟ صبا فیصل نے بتا دیا

شرح طلاق میں اضافے کی وجہ کیا ہے؟ صبا فیصل نے بتا دیا
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پاکستان شوبز کی سینئر اداکارہ صبا فیصل نے طلاق کی شرح میں اضافے کی وجہ خواتین کو ہی قرار دے دیا۔ 

طلاق کی بڑھتی ہوئی شرح اور اس کی وجوہات پر بات کرتے ہوئے اداکارہ صبا فیصل نے کہا کہ آج کل خواتین مردوں کے مقابل آگئی ہیں وہ ان سے مقابلہ کرتی ہیں یہی وجہ ہے کہ طلاق زیادہ ہورہی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ مرد کو اللہ تعالیٰ نے ایک الگ مقام دیا ہے ایک جگہ دی ہے، چاہے جتنے بھی زمانے بدل جائیں کتنی ہی جدت آجائے اللہ کا بنایا ہوا قانون وہیں رہے گا اس کو کوئی ختم نہیں کر سکتا۔

سینئر اداکارہ کا کہنا ہے شادی کو چلانے کیلئے یہ ضروری ہے کہ دونوں طرف سے برداشت کا مظاہرہ کیا جائے اور اگر عدم برداشت ہو تو زندگیاں بہت مشکل ہوجاتی ہیں۔ 

Ansa Awais

Content Writer