راؤدلشاد:صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت عظمیٰ بخاری نے کہاہےکہ اسد قیصر ،وزیراعظم اور سپیکر قومی اسمبلی کیخلاف عدم اعتماد والا شوق پورا کرلیں ناکامی کے سوا کچھ نہیں ملے گا یہ سب کچھ اپنے سوشل میڈیا ٹائیگرز کو خوش کرنے کیلئے کیا، فیصل واوڈا ذہنی مریض ہیں اور سستے شاہ رخ خان ہیں ان کی حالت قابل رحم ہے۔
محکمہ تعلقات عامہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئےعظمی بخاری نے کہاکہ آسان کاروبارسکیم سے تین ماہ میں ایک لاکھ سات ہزار سے زائد افراد کو اکسٹھ ارب روپے دیئے ہیں اوراس سے 57 ہزار سے زائد شہری کاروبار شروع کرچکے ہیں۔
صوبائی وزیر نےکہاکہ آسان کاروبارسکیم سے 57ہزار 913نئے کاروبار شروع ہوئے اور3ارب روپے سے زائد سے 6 ہزار753 خواتین نے آسان کاروبار سکیم سے کاروبار شروع کئے ہیں۔
عظمیٰ بخاری نے کہاکہ اب الیکٹرک کارٹس ہربازارکے باہر ہوں گی، گاڑی جانے کی اجازت نہیں دیں گے،چھ گھنٹے کی طویل میٹنگ میں کسی پہلے وزیراعلیٰ نے ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن سالانہ ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دی ہے۔
عظمی بخاری نے کہاکہ پی ٹی آئی سوشل میڈیا ٹائیگرز کو تسلی دینے کیلئے خان کے باہر آنے کی تاریخیں دی جا رہی ہیں۔
ایک سوال کے جواب میں عظمی بخاری نےکہاکہ فیصل واوڈا کون ہیں؟ وہ دراصل ذہنی مریض ہیں،سستا شاہ رخ خان ہے،ابھی تووہ سینیٹر ہیں،سیاسی پارٹی کوئی نہیں،فیصل واوڈا کی حالت پرکچھ نہیں کہنا چاہتی۔
صوبائی وزیرنےکہاکہ پی ٹی آئی کوہوائی فائرکرنے کی عادت ہے وگرنہ ان کے ٹائیگرز خودان کو کھا جائیں گے، ان کاکہنا تھاکہ اسدقیصرسپیکر اور وزیراعظم کیخلاف عدم اعتماد والا شوق پورا کرلیں۔