حسن علی:سپیکر پنجاب اسمبلی نے قائمہ کمیٹیوں کو مزید سہولیات فراہم کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
اسمبلی ذرائع کے مطابق قائمہ کمیٹیوں کے لئے کمیٹی رومز اور دفاتر تعمیر کرنے کا فیصلہ کر لیا۔کمیٹی رومز اور دفاتر تعمیر کرنے کی سمری وزیر اعلیٰ کو ارسال کی جائے گی۔48کمیٹیوں کے لئے نئی عمارت تعمیر کی جائے گی۔
نئی عمارت کیلئے ڈیوٹی فری شاپ گیٹ کے پاس جگہ کا تعین بھی کر لیا گیا۔3منزلہ عمارت تعمیر کرنے کی تجویز دی گئی۔نئی عمارت میں شراقت داری کی بنیاد پر کمیٹی رومز تعمیر ہوں گے۔
کمیٹیوں کے دفاتر تعمیر ہوں گے، جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کیا جائیگا۔موجودہ پنجاب اسمبلی عمارت میں 3 کمیٹی رومز موجود ہیں ۔پرانی پنجاب اسمبلی عمارت میں 2 کمیٹی رومز موجود ہیں۔کمیٹی رومز کم ہونے سے ابھی تک چند کمیٹیوں کی ایک میٹنگ بھی نہ ہو سکی۔