کومل اسلم : بیس مئی، شہد کی مکھیوں کا عالمی دن ،شہد کی مکھیاں چھوٹی ہیرو ہیں جو 80فیصد پھولدار پودوں کو پولین کرتی ہیں اور فصلوں کو پھلنے پھولنے میں مدد کرتی ہیں۔
شہد کی مکھیوں کا عالمی دن ،شہد کی مکھیاں چھوٹی ہیرو ہیں جو 80فیصد پھولدار پودوں کو پولین کرتی ہیں اور فصلوں کو پھلنے پھولنے میں مدد کرتی ہیں۔شہد کی مکھیوں کا عالمی دن شہد کی مکھیوں کیلئے موزوں پھول لگا کر اور محفوظ رہائش گاہیں بنا کر منایا جانا چاہیے ۔شہد کی مکھیوں کے بغیر ہماری خوراک کی فراہمی بہت زیادہ سکڑ جائے گی۔کیڑے مار ادویات کے استعمال کو کم کریں اور نامیاتی کاشتکاری کی حوصلہ افزائی کریں۔شہد کی مکھیاں ہمارے قرہ ارض کیلئے سخت محنت کرتی ہیں، آج کے دن عہد کریں کہ ان کی حفاظت کیلئے اتنی ہی محنت کرکے ان کی حفاظت یقینی بنائیں۔