سٹی42:امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ کا کہنا تھا لگتا ہے کچھ ہونے والا ہے، نہ ہوا تو امریکا مذاکرات سے پیچھے ہٹ جائے گا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روسی صدر پیوٹن اور یوکرین کے صدر زیلنسکی سے بات چیت کےبعد میڈیا سے گفتگو میں کہایہ دراصل یورپ کا مسئلہ تھا اورامریکا کو اس میں نہیں الجھنا چاہیے تھا۔
انہوں نے کہا روس، یوکرین جنگ بندی میں بڑی انا ئیں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں،ڈونلڈ ٹرمپ نے یوکرین کو امریکی امداد پر بھی تحفظات کا اظہار کر دیا۔