ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور شہر سے متعلق اہم تجویز تیار

لاہور شہر سے متعلق اہم تجویز تیار
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قیصر کھوکھر)محکمہ بلدیات نے نئے بلدیاتی ایکٹ کے خدوخال طے کرنا شروع کر دئیے۔
 ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور شہر میں ضلع کونسل نہیں ہوگی۔باقی تمام اضلاع میں ضلع کونسل رکھنے کی تجویز تیارکی گئی ہے ۔ لاہور میں ٹاؤن بحال رکھنے کی تجویز زیر غور ہے ۔ لاہور میں یونین کونسل بھی ہوگی، تحصیل میں میونسپل کمیٹی اور میونسپل کارپوریشن بحال رکھنے کی تجویز دی گئی۔
میونسپل کارپوریشن کی تعداد کا فیصلہ ابھی ہونا باقی ہے۔ لاہور میں میٹرو پولیٹین کارپوریشن برقرار رہے گی، تجویز تیارکر لی گئی ۔لوکل گورنمنٹ ایکٹ کمیٹی کا اگلا اجلاس رواں ہفتے کو ہوگا۔یہ کمیٹی اگلے اجلاس میں لوکل گورنمنٹ ایکٹ کو فائنل کرے گی۔