ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سونا مزید مہنگا ہو گیا

Gold rate increased
کیپشن: Gold rates
سورس: city42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں اضافے کا سلسلہ  تھم نہ سکا ۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں 350 روپے اضافہ ہوا اور ایک تولہ سونے کی قیمت ایک لاکھ38 ہزار 700 روپے  ہو گئی ہے۔

10 گرام سونے کی قیمت 300 روپے اضافے سے ایک لاکھ18ہزار913 ہے۔عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت 13ڈالرزبڑھ کر 1843 ڈالرز فی اونس ہے۔

 دوسری جانب ڈالر  بھی مزید مہنگا ہو گیا ہے، انٹربنک میں ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔سٹیٹ بنک نے ڈالر کی نئی قدر جاری کردی، انٹربنک میں ڈالر 14پیسے مہنگا ہو گیا۔انٹربنک میں ڈالر کی ٹریڈنگ 200روپے 14پیسے پر بند ہوئی۔