قذافی بٹ:سرکاری ملازمین کے لئے خوشخبری،وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے تنخواہوں میں اضافے کی منظوری دے دی۔
وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی ہدایت پر سرکاری ملازمین کو 25فیصد سپیشل الاؤنس ملے گا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے 15 اور10فیصدسپیشل الاؤنس کی تجاویزمسترد کردیں۔ وزیراعلیٰ کی زیرصدارت اجلاس میں وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ملازمین کو 25فیصد سپیشل الاؤنس دینے کی ہدایت کی ہے۔ گریڈ 1سے 19تک 7 لاکھ 21 ہزار سے زائدصوبائی ملازمین کو سپیشل الاؤنس دیا جائے گا۔
پہلے سے سپیشل/ایگزیکٹو الاؤنس لینے والے ملازمین شامل نہیں ہوں گے۔ جون میں سپیشل الاؤنس تنخواہوں میں شامل کردیا جائے گا۔ وزیراعلی پنجاب کا کہنا ہے کہ سرکاری ملازم ہمارے دست و بازوہیں، ان کے مسائل کا احساس ہے۔ بجٹ میں بھی صوبائی ملازمین کے لئے خوشخبری ہوگی۔