ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کورونا کے دوران سلمیٰ ہائیک کس بات کی ضد کرتی رہیں،بتا دیا

Salma Hayak
کیپشن: Salma Hayak
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)ہالی ووڈ کی نامور اداکارہ سلمیٰ ہائیک نے انکشاف کیا ہے کہ کورونا  کے مرض میں مبتلا ہونے کے بعد انہوں نے ڈاکٹر کی بات ماننے سے صاف انکار کردیا تھا۔

54 سالہ اداکارہ نے ایک انٹرویو میں  بتایا کہ مجھے نہیں لگتا تھا کہ میں کورونا میں مبتلا ہونے کے بعد زندہ بچ پاؤں گی، خاص  طور پر جب مجھے آکسیجن لگائی گئی اور 7 ہفتوں کے لئے مجھے گھر کے ایک کمرے میں آئسولیٹ کردیا گیا تھا۔سلمیٰ ہائیک کا کہنا تھا کہ میری حالت زیادہ خراب ہونے پر ڈاکٹر نے مجھے ہسپتال جانے کا کہا جس پر میں نے انکار کردیا تھا۔

 واضح رہے کہ سلمیٰ ہائیک ایک مشہور و معروف میکسیکین ، امریکن اداکارہ ،ڈائریکٹر اور پروڈیوسر ہیں۔ جو کہ 2ستمبر 1966ء میں پیدا ہوئیں۔ شوبز کیرئیر کا آغاز انہوں نے میکسیکو سے کیا ۔ 199ء میں سلمیٰ ہالینڈ چلی گئیں جہاں انہوں نے ہالی وڈ فلم انڈسٹری میں قدم رکھا اور بے شمار ہالی وڈ فلموں اور ٹی وی سیریلز میں مرکزی کردار ادا کیے اور عوام میں بے پناہ مقبولیت حاصل کی۔ ”فیئر گیم، فور رومز،فرام ڈسک ٹل ڈاؤن، بریکنگ اپ، ڈوگما، چین آف فولز“ وغیرہ سلمیٰ کی فلمیں ہیں۔