پنجاب اسمبلی ،خالی نشست پر کرنے کیلئے حکومتی امیدوار کا نام سامنے آگیا

پنجاب اسمبلی ،خالی نشست پر کرنے کیلئے حکومتی امیدوار کا نام سامنے آگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قذافی بٹ : تحریک انصاف کی ایم پی اے شاہین رضا کے انتقال سےپنجاب اسمبلی میں ایک مخصوص نشست خالی ، تحریک انصاف شعبہ خواتین پنجاب کے صدر ثانیہ کامران نئی رکن اسمبلی بننے کیلئے مضبوط امیدوار بن گئیں۔



تحریک انصاف کی رکن اسمبلی شاہین رضا کے کورونا وائرس سے انتقال کرنے کے بعد اسمبلی کی نشست خالی ہوگئی ہے۔ تحریک انصاف کی سپیشل نشستوں پر 33خواتین منتخب ہوئیں تھیں۔ لسٹ کے مطابق پی ٹی آئی سنٹرل پنجاب خواتین ونگ کی صدر ثانیہ کامران کا ترجیحی لسٹ میں 34واں نمبرتھا ۔شاہین ر ضا کی خالی نشست پرترجیحی لسٹ کے مطابق ا ب ثانیہ کامران انکی جگہ ایم پی اے بنیں گی ۔شاہین رضا کے ڈی نوٹیفائی ہونے کےبعد ثانیہ کامران کی تقرری کانوٹیفیکشن جاری ہوگا۔

یاد رہے شاہین رضا تحریک انصاف کی گوجرانوالہ میں واحد ایم پی اے تھیں جن کی عمر 69 سال تھی، گزشتہ دنوں انہیں طبیعت خراب ہونے پر ڈی ایچ کیو ہسپتال لایا گیا جہاں ٹیسٹ کرنے پر کورونا کی تصدیق ہو ئی تھی، خاتون ایم پی اے کو طبیعت بگڑنے پر وینٹی لیٹر پر رکھا گیاتھا۔بعدازاں حکومتی ہدایت پر ہسپتال انتظامیہ کو میو ہسپتال لاہور منتقل کرنے کا حکم دیا گیا جس پر میڈیکل ٹیم کی زیر نگرانی ایمبولینس میں وینٹی لیٹر پر رکھ کر خاتون ایم پی اے کو میو ہسپتال منتقل کیا گیا۔ چیف آپریٹنگ آفیسر میو ہسپتال ڈاکٹر طاہر خلیل نے بتایا ایم پی اے شاہین رضا وینٹی لیٹر پر ہیں اور انکی حالت تشویشناک ہے۔

یاد رہے لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد   ملک بھر میں کورونا وائرس تیزی سے پھیلنا شروع ہوگیا، ملک میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 986 ہو گئی ہے جب کہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد 45898 تک پہنچ گئی ہے۔اب تک سب سے زیادہ اموات خیبرپختونخوا میں سامنے آئی ہیں جہاں کورونا سے 345 افراد انتقال کرچکے ہیں جب کہ سندھ میں 299 اور پنجاب میں 290 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer