ڈالر نے ملکی تاریخ کے سب ریکارڈ توڑ دئیے

ڈالر نے ملکی تاریخ کے سب ریکارڈ توڑ دئیے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( حسن علی ) روپے کی قدر میں مسلسل کمی، انٹر بنک میں ڈالر 147 روپے 50 پیسے جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 153 روپے کی بلند ترین سطح پر جا پہنچا ہے۔

ڈالر کی قیمت کو کنٹرول کرنے کے حکومتی دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے اور ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر جا پہنچا ہے۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر مزید مہنگا ہوگیا اور 153 کی سطح پر دیکھا گیا جبکہ انٹر بنک میں ڈالر 147 روپے 50 پیسے کی سطح پر بند ہوا۔

فاریکس ڈیلرز کا کہنا ہے کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی کوئی قیمت نہیں ہے کیونکہ اس وقت مارکیٹ میں ڈالر موجود نہیں اور یہی وجہ ہے کہ ڈالر بلیک میں فروخت ہو رہا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ حکومت کو چاہیئے کہ وہ ڈالر کی قیمت کو کنٹرول کرے تاکہ اوپن مارکیٹ میں مستحکم ہوسکے اور مہنگائی کو قابو کیا جاسکے۔