آڈیٹر جنرل نے سول ڈیفنس کی کارکردگی کا پول کھول دیا

 آڈیٹر جنرل نے سول ڈیفنس کی کارکردگی کا پول کھول دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی اکبر) آڈیٹر جنرل کی رپورٹ کہاگیا کہ ہنگامی حالات سے نمٹنے کیلئےمحکمہ سول ڈیفنس ناکام رہا،  رپورٹ میں محکمہ سول ڈیفنس کا ریکارڈ غیر تسلی بخش اور غیر مصدقہ قرار دے دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع ہونے والی آڈٹ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ محکمہ سول ڈیفنس تاحال رابطے کے لئے ٹال فری نمبر حاصل نہ کر سکا، جس کی وجہ سے شہریوں کو محکمہ سول ڈیفنس سے رابطہ کرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، محکمہ سول ڈیفنس ایمرجنسی حالات میں شناخت کےلئےیونیفارم بھی ڈیزائن کرنے میں ناکام رہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق محکمہ سول ڈیفنس کے پاس آتشزدگی سے نمٹنے کیلئے ایک ہی ٹرک ہے، جوآگ بجھانے سے قاصر ہے، محکمہ سول ڈیفنس کے ٹرک میں پانی ذخیرہ کرنے کا نظام ہی نہیں، سول ڈیفنس کے پاس وائرلیس سسٹم نہیں، ایمرجنسی آپریشن کے دوران کارکردگی صفر ہے، سول ڈیفنس کے کرپٹ افسران نے ایمبولینسز کی ادویات کی خریداری کا ریکارڈ ہی غائب کر دیا، آڈیٹر جنرل نےمحکمہ سول ڈیفنس کا انفراسٹرکچر متروک اور بوسیدہ قرار دے دیا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer