ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مشن ورلڈکپ،15 رکنی ٹیم کا اعلان کردیا گیا

مشن ورلڈکپ،15 رکنی ٹیم کا اعلان کردیا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42) قومی کرکٹ ٹیم کےچیف سلیکٹر انضمام الحق نے15 رکنی ٹیم کااعلان کرتے ہوئے کہا کہ ٹیم میں 3 تبدیلیاں کی گئیں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کےچیف سلیکٹر انضمام الحق کاپریس کانفرنس کے دوان کہناتھاکہ انگلینڈکےخلاف سیرزکےبعدٹیم میں تبدیلیوں کافیصلہ کیا،شاداب خان مکمل صحتیاب ہوگئے ہیں،اگر وہ مکمل ٹھیک نہ ہوتے تو یاسرشاہ کوسکواڈ میں شامل کیاجاناتھا،وہاب ریاض کوفہیم اشرف کی جگہ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے، عابد علی،فہیم اشرف اور جنید خان کو ڈراپ کردیا گیا۔

پاکستان کی حتمی 15 رکنی ٹیم میں کپتان سرفراز احمد، فخر زمان، امام الحق، بابر اعظم، محمد حفیظ، شعیب ملک، حارث سہیل، آصف علی، عماد وسیم، حسن علی، محمد عامر، وہاب ریاض، محمد حسنین، شاداب خان اور شاہین آفریدی شامل ہیں، 15 رکنی ٹیم میں جنید خان کی جگہ محمد عامر، فہیم اشرف کی جگہ وہاب ریاض جبکہ جارح مزاج بیسٹمین آصف علی کو بھی شامل کیا گیاہے۔

پریس کانفرنس کے دوران چیف سلیکٹر انضمام الحق کا کہناتھاکہ محمد عامر کاانگلینڈ میں کھیلنے کاوسیع تجربہ ہے، محمد حفیظ ہمارے پاس تیسرااوپنر ہے۔



M .SAJID .KHAN

Content Writer