ہربنس پورہ ریسکیو ایمرجنسی آفس حکومتی عدم توجہی کا شکار

ہربنس پورہ ریسکیو ایمرجنسی آفس حکومتی عدم توجہی کا شکار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عثمان علیم) بارہ کروڑ کی لاگت سے تیار کیا جانیوالا ہربنس پورہ ریسکیو ایمرجنسی آفس حکومتی عدم توجہی کا شکار، تکمیل کے دو سال بعدبھی فعال نہ ہو سکا۔

یہ خبر پڑھیں۔۔۔لاہور کا سب سے بڑا اور پرانا پل ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا

سٹی 42 ذرائع کے مطابق وزیر اعلٰی پنجاب شہباز شریف کی ہدایت پر واہگہ، صحافی کالونی اور نذیر گارڈن اور گرد و نواح کیلئے ہربنس پور انٹرچینج پر ریسکیو ایمرجنسی آفس 12 کروڑ کی لاگت سے 16-2015 میں مکمل کیا گیا ۔ تکمیل کے دو سال بعد بھی آفس فعال نہیں کیاجاسکا، جو متعلقہ حکام کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔

خبر پڑھیں۔۔۔مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے اہم اعلان کردیا

وجہ یہ بتائی جا رہی ہے کہ ریسکیو حکام نے حکومت سے بلااجازت سائٹ تبدیل کی، سائٹ زمین سے 20 فٹ گہری ہونے کے باعث لاگت میں 85 لاکھ کا اضافہ ہوا۔ آفس میں دو فائر بریگیڈ اور چار ایمبولنسز کی فراہمی، ریسکیو اینڈ سیفٹی آفیسر، سٹیشن کوآرڈینیٹر، شفٹ انچارج، میڈیکل ٹیکنیشنز اور دو فائر فائٹرز کی تعیناتی تاحال نہیں کی جا سکی۔