(عیشہ خان) سٹی ٹریفک پولیس نے شاہدرہ میں ٹریفک کا بہاؤ بہتر بنانے اور ٹریفک جام میں کمی لانے کے لئے پرانا راوی پل کو ہیوی ٹریفک کے لئے بند کر دیا۔
یہ خبر پڑھیں۔۔۔ صدقہ فطر، فدیہ اور روزہ توڑنے کا کفارہ کیا ہے؟ جانیئے
سٹی ٹریفک پولیس کے مطابق بس، لوڈر، مزدا گاڑیاں اور دیگر ہیوی ٹریفک کا داخلہ پرانے راوی پل پر بند کر دیا گیا ہے۔ پرانے راوی پل پر بیریئرز لگا دئیے گئے ہیں تاکہ شاہدرہ موڑ سے آنے والی ہیوی ٹریفک کا داخلہ روکا جاسکے۔
خبر پڑھیں۔۔۔لاہور کی کارپٹڈ سڑکوں پر ون ویلروں کا راج ، پولیس نے آنکھیں موند لیں
پولیس حکام کے مطابق پرانا راوی پل خستہ حالت کی وجہ سے ہیوی ٹریفک کے لیے قابل نہیں ہے۔ بسیں اور مزدا گاڑیوں کے گزرنے کی وجہ سے ٹریفک بلاک معمول بنتا جا رہا ہے۔ ہیوی ٹریفک کو جی ٹی روڈ نیا راوی پل استعمال کرنے کی ہدایات کی گئی ہیں جبکہ پرانے راوی پل سے موٹر سائیکل اور کاریں گزر سکتی ہیں۔