شہزاد خان ابدالی:شہر کی اوپن مارکیٹ میں گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں کمی نہ آ سکی۔
رپورٹس کے مطابق گزشتہ ہفتے درجہ دوم گھی اور آئل کی قیمت میں 20 روپے اضافہ ہوا، جس کے بعد یہ 540 روپے فی کلو تک پہنچ گیا ہے۔
اسی طرح درجہ اول گھی اور آئل 590 سے 610 روپے فی کلو کے درمیان فروخت ہو رہا ہے۔
شہریوں نے بڑھتی ہوئی قیمتوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے گھی اور آئل سستا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
صارفین کا کہنا ہے کہ عید کے موقع پر کمپنیوں کو چاہیے کہ وہ قیمتوں میں کمی کر کے عوام کو ریلیف فراہم کریں۔