(ویب ڈیسک)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے تحریکِ انصاف نظریاتی کے انٹرا پارٹی الیکشن تسلیم کر لیے۔
الیکشن کمیشن نے تحریکِ انصاف نظریاتی کے انٹرا پارٹی الیکشن کوتسلیم کرتے ہوئے سرٹیفکیٹ شائع کر دیا۔
اعلامیے کے مطابق اختر اقبال ڈار بلا مقابلہ چیئرمین تحریکِ انصاف نظریاتی ہیں۔
واضح رہے کہ تحریکِ انصاف نظریاتی کے الیکشن7 جنوری کو ہوئے تھے، جس میں پارٹی کارکنان و سابقہ عہدیداران نے بھرپور شرکت کی تھی۔