ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سیف سٹیز اتھارٹی کی ڈرون ٹیکنالوجی کے ذریعے سخت سرویلنس جاری

سیف سٹیز اتھارٹی کی ڈرون ٹیکنالوجی کے ذریعے سخت سرویلنس جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی ساہی:سیف سٹیز اتھارٹی نے ڈرون ٹیکنالوجی کے استعمال سے صوبے بھر میں سکیورٹی اور نگرانی کے سخت اقدامات جاری ہیں۔

 ترجمان اتھارٹی کے مطابق ڈرونز کے ذریعے کرائم ہاٹ اسپاٹس، تجاوزات، سموگ اور دیگر خلاف ورزیوں کی نشاندہی کی جا رہی ہے اور فوری کارروائیاں عمل میں لائی جا رہی ہیں۔

عید کے موقع پر بھی مساجد، بس اڈوں اور دیگر عوامی مقامات پر ڈرونز کی مدد سے سرویلنس جاری رہی تاکہ شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے۔ گرین ٹاؤن اور ملحقہ علاقوں میں ڈرونز کے ذریعے پتنگ بازی کی نشاندہی کی گئی، جس کی بنیاد پر فوری ایکشن لیا گیا۔

اسی طرح صنعتی علاقوں میں اسموگ اور دھوئیں کی بروقت نشاندہی بھی کی گئی، اور متعلقہ محکمہ ماحولیات کو فوری اطلاع فراہم کی گئی تاکہ ماحولیاتی خطرات سے نمٹا جا سکے۔

ترجمان سیف سٹی نے واضح کیا کہ ڈرونز کی مدد سے غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف کارروائیاں بلا تعطل جاری ہیں اور شہریوں کی حفاظت کو ہر حال میں یقینی بنایا جا رہا ہے۔