حافظ شہباز علی : سندھ ایتھلیٹس ایسوسی ایشن کو قومی اتھلیٹکس چیمپئن شپ کی میزبانی مل گئی ہے۔
پاکستان ایتھلیٹکس فیڈریشن نےنیشنل اتھلیٹکس چیمپئن شپ کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے، جو 7 سے 10 مئی تک Karachi میں منعقد ہوگی۔
چیمپئن شپ کے مقابلے این ای ڈی یونیورسٹی اور نیول سپورٹس کمپلیکس میں ہوں گے، جہاں تھروئنگ ایونٹس نیول سپورٹس کمپلیکس میں منعقد ہوں گے، جبکہ رننگ اور باقی تمام ایونٹس این ای ڈی یونیورسٹی میں ہوں گے۔
اتھلیٹکس فیڈریشن نے متعلقہ یونٹس کو چیمپئن شپ کی تیاریوں کے حوالے سے آگاہ بھی کر دیا ہے۔