ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کمسن بچی کیساتھ زیادتی کی کوشش،سفاک ملزم گرفتار

کمسن بچی کیساتھ زیادتی کی کوشش،سفاک ملزم گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

فاران یامین:چھ سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کی کوشش کرنے والے سفاک ملزم حارث کو کینٹ پولیس نے گرفتار کر لیا۔

 ذرائع کے مطابق ایس پی کینٹ کی ہدایت پر ایس ایچ او مناواں ذوالقرنین اور پولیس ٹیم نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو حراست میں لیا۔

 واقعہ اُس وقت پیش آیا جب بچی گھر سے سودا سلف لینے گئی تھی  اور ملزم نے اسے ورغلا کر زیادتی کی کوشش کی۔

  ملزم کے خلاف فوری مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کے لیے انوسٹی گیشنز کو حوالہ کر دیا گیا ہے۔

 ایس پی کینٹ نے بر وقت کارروائی پر ایس ایچ او مناواں زوالقرنین اور پولیس ٹیم کو شاباش دی۔