محمد اویس : پنجاب کے بعد اب اسلام آباد میں بھی ٹریفک نظام کو جدید بنانے کیلئے اہم اقدامات کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
حکام کے مطابق سلام آباد ٹریفک پولیس کو الیکٹرک وہیکلز فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس کا مقصد ماحول دوست اور جدید ٹریفک مینجمنٹ کو فروغ دینا ہے۔
اس کے ساتھ ساتھ اسلام آباد ٹریفک پولیس کا یونیفارم بھی تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ فورس کو جدید اور پیشہ ورانہ انداز دیا جا سکے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی سی ٹی ٹریفک پولیس کو جدید الیکٹرک ایس یو وی گاڑیاں بھی فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ یہ الیکٹرک گاڑیاں عید کے موقع پر مختلف شاہراہوں پر تعینات کی جائیں گی تاکہ ٹریفک کی روانی کو بہتر بنایا جا سکے۔