ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان کے خلاف پروپیگنڈا کا ایک اور مجرم گرفتار

پاکستان کے خلاف پروپیگنڈا کا ایک اور مجرم گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: پاکستان کے خلاف منفی پروپیگنڈا مین ملوث نام نہاد صحافی اور یو ٹیوبر کو  کراچی میں گرفتار کر لیا گیا۔

یو ٹیوبر فرحان ملک کے وکیل عبدالمعز جعفری نے فرحان کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ایف آئی اے نے اسے تفتیش کے لئے بلایا تھا، اس تفتیش کے دوران ہی اسے گرفتار کر لیا گیا۔ 

فرحان ملک کے یو ٹیوب چینل "رفتار"  کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری ایک پوسٹ مین ایف آئی اے کو  ملزم کی گرفتاری کا مجرم  قرار دیتے ہوئے بتایا گیا کہ " ایف آئی اے کے حکام بدھ کے روز بغیر کسی نوٹس کے رفتار کے دفتر آئے انہوں نے عملے کو ہراساں کیا اور فرحان ملک کو جو جمعرات کے روز ایک بجے اپنے دفتر طلب کیا، اس حکم کی تعمیل میں فرحان ملک متعلقہ دفتر پہنچے تاہم کئی گھنٹے انتظار کرانے کے بعد شام چھ بجے گرفتار کر لیا گیا۔"