ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مولانا حافظ حسین احمد کا جنازہ،  ہزاروں افراد کی شرکت، اشکبار معتقدین نے مل کر لحد میں اتار دیا

مولانا حافظ حسین احمد کا جنازہ،  ہزاروں افراد کی شرکت، اشکبار معتقدین نے مل کر لحد میں اتار دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  اسلافِ جمعیت علمائے ہند  سے براہ راست مستفیض ہونے والے ، سیاست میں دینداری اور وضعداری کی آخری نشانی،  جمعیت علماء اسلام کے سینئیر رہنما سابق ایم این اے  و سینیٹر مولانا حافظ حسین کی نماز جنازہ  کوئٹہ میں ہوئی۔  

مدرسہ العلوم بروری روڈ میں نمازِ جنازہ میں  ہزاروں افراد شامل ہوئے۔ 

حافظ حسین احمد کل بدھ کی شب  اتقان کر گئے تھے۔ آج ان کی نمازِ جنازہ میں علما، قبائلی عمائدین، ارکانِ  اسمبلی، جمعیت کے ملک بھر سے آئے ہوئے کارکنوں، رہنماؤں، مدرسوں کے دور دور سے آئے ہوئے طلبا اور مقامی شہریوں نے  ہزاروں کی تعداد میں  شرکت کی ۔

حافظ حسین احمد کی تدفین ریلوے قبرستان میں کردی گئی۔

حافظ حسین احمد کے جنازہ کے موقع پر دہشتگردوں کی کسی شرارت کے حقیقی خدشہ کے پیش نظر کوئٹہ بھر مین اور کوئٹہ آنے والے تمام راستوں پر خاص حفاظتی انتظامات کئے گئے۔ آج جمعرات کے روز  کوئٹہ میںموبائل فون کے تمام  نیٹ مکمل طور پر بند کردیئے گئے۔