درنایاب :ڈی جی ایل ڈی اے نے کہا ہے کہ ایل ڈی اے 2 لاکھ 15 ہزار پودے لگائے گا
ڈی جی ایل ڈی اے کا کہنا تھا کہ ایل ڈی اے پلانٹ فار پاکستان مہم میں 2 لاکھ 15 ہزار پودے لگائے گا، سبزہ زار سکیم میں واگزار کرائی گئی جگہ پر بھی شجر کاری ہو گی، ایل ڈی اے پرائیویٹ سکیموں کے تعاون سے ڈیڑھ لاکھ پودے لگائے گا، شہری لاہور کو سموگ اور ماحولیاتی آلودگی سے بچانے کے لیے شجرکاری مہم کا حصہ بنیں،ایل ڈی اے وزیراعلی پنجاب کی ہدایت پر سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ کے منصوبوں پر کام کر رہا ہے
طاہر فاروق نے سیٹیزن فیسلٹیشن سنٹر ایل ڈی اے پر شہریوں میں بھی پودے تقسیم کیے،چیف انجینئر ایل ڈی اے، ایڈیشنل ڈی جیز، چیف میٹرو پولیٹن پلاننگ نے پودے تقسیم کیے،چیف ٹاؤن پلانر اور دیگر افسران نے بھی پودے تقسیم کیے
ڈی جی ایل ڈی اے نے ایل ڈی اے سپورٹس کمپلیکس جوہر ٹاؤن میں شجرکاری مہم کے تحت پودا لگایا،ممبر صوبائی اسمبلی میاں عمران جاوید نے بھی شجرکاری مہم کے تحت پودا لگایا