طلحہ اشرف: ٹھوکر نیاز بیگ کے ماڈل بازار میں رمضان کے دوران ریلیف کی فراہمی کے لیے مختلف اشیاء کی قیمتیں عام بازار کے مقابلے میں کم رکھی گئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ماڈل بازار میں پھل اور سبزیوں کی قیمتیں عام بازار سے کم ہیں۔چینی 130 روپے فی کلو، اور 10 کلو آٹے کا تھیلا 785 روپے میں دستیاب ہے۔آلو 45، پیاز 50 اور ٹماٹر بھی 50 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہے ہیں
لہسن 595 روپے اور لیموں 105 روپے فی کلو میں فروخت کیے جا رہے ہیں۔
کیلا اور سیب بھی 10 روپے کی بچت کے ساتھ فروخت ہو رہے ہیں جبکہ کھجور کی قیمت 440 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے۔