ملک اشرف : لاہور ہائیکورٹ میں 2 کروڑ سے زائد رقم کے باؤنس چیک کے ملزم کی درخواست ضمانت پر سماعت ،ایس پی انویسٹیگیشن اقبال ٹاؤن سدرہ خان پیش ،ایس پی انویسٹیگیشن اقبال ٹاؤن سدرہ خان بھی عدالت کو مطمئن نہ کرسکیں ،عدالت نے آئندہ سماعت پر ایس ایس پی انویسٹیگیشن محمد نوید کو طلب کرلیا.
جسٹس علی ضیاء باجوہ نے ملزم ارشد محمود کی درخواست ضمانت پر سماعت کی، ایس پی انویسٹیگیشن اقبال ٹاؤن سدرہ خان ڈپٹی پرایسکوٹر جنرل سید منتظر مہدی بخاری پیش ہوئے ، ایس پی انویسٹیگیشن سدرہ خان نے عدالت کو بتایا کہ اس کیس میں تفتیشی افسر کی تفتیش پر ڈی ایس پی اورسابقہ ایس پی نے انکوائری کی ہے، تفتیشی افسر اور ڈی ایس پی کے ملزم کو قصور وار یا بے گناہ قرار دینے میں اختلاف ہے، جسٹس علی ضیاء باجوہ نے ایس پی انویسٹیگیشن سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا اگر دونوں پولیس افسران میں اختلاف ہے تو اپ کی اس میں کیا رائے ہے، ایس پی انویسٹیگیشن سدرہ خان نے عدالت کو بتایا کہ مجھے تفتیشی افسر کی تفتیش سے اتفاق ہے، جسٹس علی ضیاء باجوہ نے ایس پی انویسٹیگیشن سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا ایس ایس پی انویسٹگیشں فریقین اورہولیس افسران کا موقف سن کر ائندہ سماعت پر رپورٹ پیش کرے ،عدالت نے کیس کی مزید سماعت دو ہفتوں تک ملتوی کردی