ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آئی پی ایل میں اہم پابندی ختم کرنےپر غور

آئی پی ایل میں اہم پابندی ختم کرنےپر غور
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک:بی سی سی آئی 22 مارچ سے شروع ہونے والے آئی پی ایل سیزن میں گیند پر تھوک لگانے پر عائد پابندی کو ہٹانے پر غور کررہا ہے۔

بی سی سی آئی  22 مارچ سے شروع ہونے والے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے دوران گیند پر تھوک لگانے پر عائد پابندی کو ہٹانے پر غور کر رہا ہے۔

 میڈیا رپورٹس کے مطابق اس تجویز پر بی سی سی آئی کے اندر بڑے پیمانے پر تبادلہ خیال کیا گیا اورآج ہونیوالے اجلاس میں  تمام  ٹیموں کے کپتانوں کو یہ تجویز پیش کی جائے گی۔

 یاد رہے کہ آئی سی سی نے ابتدائی طور پر کووڈ 19 کےدوران احتیاطی اقدام کے طور پر میچ میں  گیند کو چمکانے کے لیے تھوک لگانے کی پرانی مشق پر پابندی عائد کردی تھی۔