ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

26 نومبر احتجاج کیس: بشریٰ بی بی کی ضمانت میں 5 مئی تک توسیع

26 نومبر احتجاج کیس: بشریٰ بی بی کی ضمانت میں 5 مئی تک توسیع
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے بشریٰ بی بی کی ضمانت میں 5 مئی تک توسیع کر دی۔

 اے ٹی سی کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے بشریٰ بی بی کے خلاف 26 نومبر احتجاج پر درج مقدمات میں درخواست ضمانت پر سماعت کی۔

دوران سماعت بشریٰ بی بی کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ اور شامل تفتیش ہونے کی درخواست دائر کی گئی۔

عدالت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں توسیع کرتے ہوئے کیس کی سماعت 5 مئی تک ملتوی کر دی۔

یاد رہے کہ بشریٰ بی بی کیخلاف تھانہ مارگلہ میں دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے۔