ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مشرق وسطیٰ میں رمضان کا تیسرا عشرہ، مسلمانوں نےبیت المقدس کا رخ کر لیا

مشرق وسطیٰ میں رمضان کا تیسرا عشرہ، مسلمانوں نےبیت المقدس کا رخ کر لیا
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک:مشرق وسطیٰ میں رمضان المبارک کے تیسرے عشرےکی شروعات کے ساتھ ہی مسلمانوں نے مقبوضہ بیت المقدس کا رُخ کرلیا۔

 تیسرے عشرے میں داخل ہوتے ہی مشرق وسطیٰ میں مسلمانوں کی بڑی تعداد عبادات کیلئے بیت المقدس پہنچ گئی۔

 رپورٹ کے مطابق بدھ کو مسجد اقصیٰ میں 70 ہزار مسلمانوں نے نماز عشاء اور تراویح ادا کی۔

 ہرسال ہزاروں مسلمان رمضان کےآخری عشرے میں مسجد اقصیٰ پہنچتے ہیں ،رمضان کے آخری جمعے کو یوم القدس کے طور پر منایا جا تا ہے۔

 واضح رہے کہ مسجد اقصیٰ کا انتظام اردن کی حکومت کے پاس ہے جبکہ مسجد اقصیٰ کے اطراف سکیورٹی کی ذمہ داری اسرائیل کے پاس ہے۔