پی ایس ایل 9:بہترین کھلاڑیوں کی فہرست تیار کر لی گئی

 پی ایس ایل 9:بہترین کھلاڑیوں کی فہرست تیار کر لی گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وسیم احمد : سلیکشن کمیٹی نے پی ایس ایل سیزن نائن کے بہترین کھلاڑیوں کی فہرست تیار کر لی ہے جس کے ناموں کا اعلان کل متوقع ہے۔ 

ذرائع کے مطابق سلیکشن کمیٹی 25 سے 28 کھلاڑیوں کو تربیتی کیمپ کیلئے کاکول اکیڈمی میں مدعو کرئے گی۔

چیف سلیکٹر وہاب ریاض آج تمام کھلاڑیوں کے ناموں پر چئیرمین پی سی بی سے مشاورت مکمل کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چئیرمین پی سی بی کی منظوری کے بعد 25 مارچ سے 8 اپریل تک قومی کرکٹ ٹیم کا تربیتی منعقد ہو گا۔کیمپ میں اعظم خان، عباس آفریدی، عرفان اللہ نیازی، صائم ایوب، اسامہ میر،ابرار احمد، سعود شکیل، جہانداد خان، خواجہ نافع ، صاحب زادہ فرحان،عامر جمال،محمد علی، حنین شاہ کو بھی مدعو کیاجاسکتا ہے۔