پولیس کی کارروائی، ڈکیتی و راہزنی کی وارداتیں کرنیوالے 2ریکارڈ یافتہ ملزم گرفتار

 پولیس کی کارروائی، ڈکیتی و راہزنی کی وارداتیں کرنیوالے 2ریکارڈ یافتہ ملزم گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اسرار خان : لیاقت آباد پولیس نے کارروائی کے دوران ڈکیتی و راہزنی کی وارداتیں کرنے والے 2ریکارڈ یافتہ ملزم گرفتار کرلیے۔ 
ایس پی ماڈل ٹاؤن احمد زنیر چیمہ کے مطابق گرفتار ملزمان میں فیاض اور غلام مصطفٰی شامل ہیں، ملزمان کو سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے شناخت کے بعد گرفتار کیا گیا۔ ملزمان ماڈل ٹاؤن کے علاقہ میں خاتون سے پرس چھین کر فرار ہوئے تھے، اس کے علاوہ ملزمان نے 3 روز قبل پنڈی راجپوتاں میں بھی دکاندار کو لوٹا تھا۔ 
 ایس پی ماڈل ٹاؤن کا کہنا ہے کہ ملزمان سے چوری شدہ موٹر سائیکل، اسلحہ اور دیگر سامان برآمد ہوا۔