ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بانی پی ٹی آئی مزید 2 مقدمات میں بری

بانی پی ٹی آئی مزید 2 مقدمات میں بری
کیپشن: Imran Khan, File Photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

حاشر احسن : تحریک انصاف کے بانی عمران خان کو مزید  2 مقدمات میں بری کردیا گیا۔ 

 بانی پی ٹی آئی کے خلاف تھانہ بارہ کہو میں درج دو مقدمات پر جوڈیشل مجسٹریٹ صہیب بلال نے محفوظ فیصلہ سنا دیا۔ عدالت کی جانب سے بانی پی ٹی آئی کو  دونوں مقدمات میں بری کردیا گیا۔ عدالت نے پی ٹی آئی رہنماؤں شاہ محمود قریشی ، سیف اللہ نیازی، عامر محمود کیانی، پرویز خٹک، شیریں مزاری، فیصل جاوید سمیت گیارہ ملزمان  کو بھی بری کردیا۔

واضح رہے کہ جوڈیشل مجسٹریٹ صہیب بلال نے گزشتہ روز بریت کی درخواست پر دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ ملزمان کی جانب سے سردار مصروف خان اور آمنہ علی نے دلائل دئیے تھے۔

 دوسری جانب بانی پی ٹی آئی کی احتجاج اور توڑ پھوڑ کے دو مقدمات میں بریت کا تحریری فیصلہ جاری کردیا گیا ہے۔جس کے مطابق ایف آئی آر میں بانی پی ٹی آئی پر لگے الزام کی نوعیت واضح نہیں، بانی پی ٹی آئی پر جنرل نوعیت کا الزام عائد کیا گیا ہے، جرم سے تعلق جوڑنے کے لیے بانی پی ٹی آئی کیخلاف ٹھوس شواہد بھی نہیں۔

فیصلہ میں مزید کہا گیا ہے کہ اس مقدمے میں دوسرے شریک ملزم پہلے ہی بری ہوچکے ہیں، ان شواہد کیساتھ مقدمے میں بانی پی ٹی آئی کو سزا ہونے کا امکان نہیں ، عدالت بانی پی ٹی آئی کو مقدمے میں بری کرتی ہے۔

جوڈیشل مجسٹریٹ شائستہ کنڈی نے فیصلہ جاری کردیا،بانی پی ٹی آئی کیخلاف تھانہ سہالا اور لوہی بھیر میں درج تھا۔