سٹی 42: پی ٹی آئی کے منحرف رکن قومی اسمبلی اور اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی راجہ ریاض نے عمران خان کو پارٹی چیئرمین کے عہدے سے فارغ کر نے کا مطالبہ کردیا۔
راجہ ریاض کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہناتھا کہ عمران خان دہشتگرد تنظیم کے چیئرمین بن چکے ہیں، پی ٹی آئی کے بنانے کا مقصد فوت ہو چکا ہے،شاہ محمود قریشی فوری طور پرسینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس بلائیں، اجلاس میں عمران خان کو عہدے سے فارغ کیا جائے۔ اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی کاکہناتھا کہ پولیس پر پیٹرول بم پھینکنے والوں کیخلاف کارروائی کی جائے، مہنگائی کے ستائے عوام کو مزید ریلیف دیا جائے۔