وزیراعظم کی مالاکنڈ جلسے میں بھارت کی تعریف

وزیراعظم عمران خان، بھارتی وزیراعظم نریندر مودی
کیپشن: Pakistani PM Imran Khan , Indian PM Narendra Modi
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: وزیر اعظم عمران خان  کا کہنا ہے کہ   امریکی پابندیوں کے باوجود  بھارت روس سےتیل منگوا رہا ہے۔میں بھارت کو داددیتا ہوں جس نے ہمیشہ آزاد خارجہ پالیسی رکھی۔

مالاکنڈ میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھاکہ  یورپی سفیروں نے خط لکھ کر سفارتی پروٹوکول توڑا، کسی سفیر کو حق نہیں پہنچتا ہماری خارجہ پالیسی میں مداخلت کرے، کیا ہم غلام ہیں جو آپ کے کہنے پر روس کی مذمت کریں؟یورپی سفیروں کو ہم نے صحیح کہا کہ کیا آپ بھارت سے ایسا کہیں گے؟ 

ان کا مزید کہناتھا کہ بھارت کو داددیتا ہوں جس نے ہمیشہ آزاد خارجہ پالیسی رکھی، امریکی پابندیوں کے باوجود بھارت روس سےتیل منگوا رہاہے۔

وزیر اعظم نے اپوزیشن رہنماؤں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ تین غلاموں نے باہرکے لوگوں کے پاوں پکڑکر سازش کی، تھری اسٹوجز بات سُن لو تم یہ میچ بری طرح ہارنے والے ہو۔

عمران خان نے کہا کہ شہباز شریف بوٹ پالش بہت اچھی طرح کرتا ہے، سوٹ پہننے والے ’بیغیرت‘ نے تجویز دی ایبسلوٹلی ناٹ نہیں کہنا چاہیے تھا، کیا کبھی انہوں نے ڈرون حملوں کی مذمت کی؟ 

Muhammad Zeeshan

Senior Copy Editor