میں نمبرون سے دوستی اور نمبر ون سے دشمنی کرتا ہوں: شیخ رشید

شیخ رشید
کیپشن: Sheikh Rasheed
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: وفاقی وزیر  داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ او آئی سی اجلاس میں شرکت کیلئے 5 سے 6 سو لوگ آرہے ہیں۔ اگر کسی میں ہمت ہے تو او آئی سی کانفرنس میں مداخلت کرکے دکھائے، ان کی چیخیں آسمان تک جائیں گی۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کی جانب سے 8 مارچ کو عدم اعتماد پیش کی گئی تھی، لیکن پھر اسمبلی میں قرارداد پیش کی گئی کہ اسمبلی ہال وزارت خارجہ کے پاس ہوگا، 254 آرٹیکل میں لکھا ہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی تحریک عدم اعتماد کو ختم نہیں کرسکتا لیکن حالات کے مطابق تحریک عدم اعتماد کو آگے لے جاسکتا ہے۔ بلاول زرداری جس کے دودھ کے دانت نہیں نکلے وہ کہتے ہیں کہ اگر اجلاس نہ بلایا گیا تو او آئی سی کے خلاف اسمبلی میں دھرنا دیں گے، ذمہ داروں کا ایک فون آیا آپ نوے کے زوایے پر لیٹ گئے۔

وزیرداخلہ نے کہا کہ او آئی سی کو ناکام کرنے والے سامراجی ایجنٹ ہے، میں او آئی سی کو ناکام بنانے والوں پر تین دفعہ لعنت بھیجتا ہوں، یہ لوگ اپنی شکل دیکھیں، کسی کا باپ بھی کانفرنس نہیں روک سکتا، اگر کسی میں ہمت ہے تو مداخلت کرکے دکھائے، مداخلت کرنے والوں کی چیخیں آسمان تک جائیں گی، او آئی سی اجلاس میں شرکت کیلئے 5 سے 6 سو لوگ آرہے ہیں، تمام سفیروں کی کال آئی کہ ہمارے وزیر خارجہ آرہے ہیں میں نے کہا مطمئن رہیں، میں نمبرون سے دوستی اور نمبر ون سے دشمنی کرتا ہوں۔

Muhammad Zeeshan

Senior Copy Editor