ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بھارتی سوشل میڈیا صارفین نے ’’سنجے دت‘‘ کو دہشتگرد قرار دےدیا

سنجے دت
کیپشن: Sanjay Dutt
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: بھارتی سوشل میڈیا صارفین بالی ووڈ کے مشہور اداکار سنجے دت عرف سنجو بابا کو ’’دہشت گرد‘‘ کہہ رہے ہیں۔

کچھ روز پہلے اداکار سنجے دت  کی سابق پاکستانی جنرل پرویز مشرف  کیساتھ ایک تصویر وائرل ہوئی تھی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق دونوں کی ملاقات دبئی میں ہوئی تھی۔ سنجے دت اور سابق صدر جنرل پرویز مشرف کی جانب سے دونوں کی وائرل تصویر کے بارے میں مکمل خاموشی اختیار کی گئی ہے۔

تصویر میں سابق صدر پرویز مشرف کو وہیل چیئر پر بیٹھے جا سکتا ہے جبکہ سنجے دت ان کے ساتھ میں کھڑے ہوکر کوئی بات کرر ہے ہیں۔ دونوں نے جم کے کپڑے پہنے ہوئے ہیں جس سے یہ ظاہر ہورہا ہے دونوں کسی جم میں ہیں۔ تاہم یہ تصویر کب کی ہے اس حوالے سے فی الحال کوئی تفصیل منظر عام پر نہیں آئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق دبئی میں دونوں کی ملاقات باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت نہیں بلکہ حادثاتی طور پر ہوئی تھی۔ سوشل میڈیا پرتصویر وائرل ہونے کے بعد بھارتی سوشل میڈیا صارفین سنجے دت اور جنرل پرویز مشرف کی ملاقات پر غصے کا اظہار کررہے ہیں۔

ایک ٹوئٹر صارف نے کہا حیرت ہے کیا اس ملاقات کے بارے میں سیکیورٹی ایجنسیز کو معلوم ہے؟ ایک ٹوئٹر صارف نے تو اس عام سی ملاقات کو ایک الگ ہی رنگ دیتے ہوئے سنجے دت کو ’’دہشت گرد‘‘ قرار دے دیا۔ 

کچھ بھارتی صارفین تو اتنے برہم نظر آئے کہ بھارتی ریاست ارونا چل پردیش کی حکومت سے سنجے دت کو ریاست کے برانڈ ایمبیسیڈر سے ہی ہٹانے کا مطالبہ کردیا۔

Muhammad Zeeshan

Senior Copy Editor